اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی رانا عمران کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
Thursday, 16th March, 2023
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی رانا عمران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے رانا عمران کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے رانا عمران کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت کے شعبے میں پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رانا عمران کی اچانک وفات ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے تادیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔