ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
اسلام آباد : 7 مارچ 2023: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے عوام کو بے نظیر انکم سپوڑٹ پروگرام کے حوالے سے درپیش مسائل کو کم کرنے کیلئے مزید ڈیٹا ریجسٹریشن سینٹرز کے قیام کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا نور رحمان خان سے آج منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحصیل ککی اور ایف آر وزیر کے عوام کو ڈیٹا ریجسٹریشن سینٹرز کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے جس کو فلفور حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کش پروگرام میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی برداشت نہیں کی جائے گی اور متاثرہ خاندانوں کو رقم منتقلی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ہر تحصیل میں ڈیٹا ریجسٹریشن سنٹر کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا نور رحمان خان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے عوام کو کش پروگرام ، وسیلہ تعلیم اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو جنوبی اضلاع میں ڈیٹا ریجسٹریشن سینٹروں کے قیام کے حوالے سے اگاہ کیا