Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The Sitting of the National Assembly has been adjourned to meet again on Friday, the 3rd February, 2023,at 11:00 a.m. |In exercise of the powers conferred by clause (1) of the Article 54 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan , the President has been pleased to summon the Majlis-e-Shoora (Parliament) to meet in Joint Sitting in the Parliament House, Islamabad, on Wednesday, the 8th February, 2023 at 3.00 p.m.| Committee Meetings:11:00 AM: States and Frontier Regions (SAFRON) (Cancelled) at Committee Room No.7, Parliament House, Islamabad | 01:00 PM: Meeting of the SC on Board of Investment at Constitution Room (Old Committee Room No.5) Parliament House | 01:15 PM: Standing Committee on National Culture and Heritage Division at Constitution Room (Old Committee Room No.5) Parliament House | 01:30 PM: 162th, 163rd, 164th and 165th meetings of the Public Accounts Committee (PAC)(Postponed) at Committee Room No.2 Parlilament House | 02:00 PM: Religious Affairs and Inter-Faith Harmony at Committee Room No.7, Parliament House, Islamabad | 02:00 PM: 2nd meeting of the Special Committee on Balochistan (Revised) at Constitution Room (Old Committee Room No.5) Parliament House |
Print Print

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین نادرا کو تحصیل میریان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے قیام کی ہدایت

Wednesday, 7th December, 2022

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
پریس ریلیز

 *ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین نادرا کو تحصیل میریان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے قیام کی ہدایت*

اسلام آباد : 7 دسمبر 2022: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم دورانی سے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں نادرا کی کارکردگی ، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عوام کو شناختی کارڈوں کی اجراء اور ریجسٹریشن کے سلسلے میں درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم دورانی  نے نادرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ نادرا ایک اہم قومی ادارہ ہے اور شناختی کارڈوں کی اجراء اور ریجسٹریشن کے سلسلے میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شناختی کارڈوں کی اجراء اور ریجسٹریشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں کہا کہ تحصیل میریان میں نادرا سینٹر نا ہونے کی وجہ سے اس تحصیل کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول اور رجسٹریشن کرانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے تحصیل میریان بنوں میں نادرا سینٹر کی جلد قیام  کی ہدایت کی۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا کیلئے تعریفی کلمات پر ڈپٹی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو تحصیل میریان میں نادرا سینٹر کے قیام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے کہا کہ میریان میں  نادرا سینٹر کے قیام کی منظوری ہو گئی ہے اور اس مقصد کیلئے بلڈنگ بھی ہائیر کر لی گئی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو تحصیل میریان میں بہت جلد نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عوام کو شناختی کارڈوں کے حصول اور رجسٹریشن کے سلسلے میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی بھی یقین کرائی ۔