Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
Print Print

ووٹرز ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

Tuesday, 6th December, 2022

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ڈائریکٹوریٹ جرنل آف میڈیا
 
پریس ریلیز

 

ووٹرز ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنا ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی


عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر کہ بہتر قیادت کا انتخاب کر سکتے ہیں، راجہ پرویز اشرف
 

اسلام آباد، 6 دسمبر 2022: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ ووٹرز ڈے مانانے کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق ہوتا ہے، اور عوام اپنے ووٹ سے مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ووٹرز ڈے کے موقع پر کیا جو ہر سال 7 دسمبر کو پوری دنیا منایا جاتا ہے۔


سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط بنانے کا مکمل اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کی امنگوں کے مطابق قیادت کا چناؤ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں اور ووٹ کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں لائی جاے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر مشترکہ طور پر انتخابی عمل مزید فعال بنانے کے لیے اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا۔


سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت عام آدمی کو ملکی معملات میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کے ملک میں جمہوری استحکام پیدہ کر کے ہم اس کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔


اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ووٹ کی طاقت عوام کو ایک مخلص قیادت چننے کا حق دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو بہترین قیادت دے کر اسے ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔