اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اورکزئی علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Wednesday, 30th November, 2022
اسلام آباد:30 نومبر 2022: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اورکزئی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گیس دھماکے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی ۔انہوں افسوس ناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔