Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

Majlis-e-Shoora (Parliament) has been prorogued on Thursday, the 18th April , 2024 |The National Assembly has been summoned to meet on Friday, the 19th April, 2024 at 10:30 a.m. in the Parliament House, Islamabad
Print Print

کشمیر اور گلگت-بلتستان میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی جائیں: مجلس قائمہ

Tuesday, 29th November, 2022

کشمیر اور گلگت-بلتستان میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی جائیں: مجلس قائمہ 

عالم اسلام کی متحدہ رویت ہلال کمیٹی قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں:سید عمران شاہ

قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخوں اور ختم نبوت و ناموس رسالت کے منافی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی بھی ہدایت۔

اسلام آباد (پریس ریلیز) کشمیر اور گلگت- بلتستان میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی جائیں نیز قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخوں اور ختم نبوت و ناموس رسالت کے منافی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کو بلاک کیا جائے۔ یہ ہدایات قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے اجلاس میں دیں۔ مجلس قائمہ کا اجلاس مجلس قائمہ کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی عزت مآب سید عمران احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایک مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے جبکہ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیاں قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ضلع کی سطح پر بھی رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ مجلس قائمہ نے ہدایت کی کشمیر اور گلگت- بلتستان میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ اسی طرح وھاں بھی ہر ضلع کی سطح پر بھی رویت ہلال کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ اس موقع پر چیئر مین سید عمران شاہ نے کہا کہ حکومت عالم اسلام کی متحدہ رویت ہلال کمیٹی قائم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے تاکہ امت مسلمہ اپنے دینی تہوار یقینی طور پر اکٹھے منعقد کر سکے۔  مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں حکم دے رکھا ہے کہ قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخوں اور ختم نبوت و ناموس رسالت اوردیگر دینی مقدسات کے احترام کے منافی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کو بلاک کیا جائے مگر کئی ماہ گزر جانے کے باوجود متعلقہ ادارے اس پر عمل درآمد سے قاصر ہیں۔ مجلس قائمہ نے اس فروگزاشت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخوں اور ختم نبوت و ناموس رسالت اوردیگر دینی مقدسات کے احترام کے منافی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کو فی الفور بلاک کیا جائے۔ مجلس قائمہ نے اس موقع پرعفت مآب میڈم شگفتہ جمانی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی بنائی جو کمیٹی کو طرف سے کی گئی جملہ سفارشات اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور ۳۰ دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ذیلی کمیٹی میں ممبر قومی اسمبلی عزت مآب چوہدری فقیر احمد، ممبر قومی اسمبلی عفت مآب شاہدہ اختر علی اور ممبر قومی اسمبلی عفت مآب سائرہ بانو بھی شامل ہوں گی۔