Last Updated On: 18th February 2020, 05:05 PM
Home | Feedback | Advertisments | Careers | Downloads | Useful Links | FAQs | Contact Us 
The National Assembly Session has been Prorogued on 17th February, 2020|. Committee Meetings:11:00 AM: Meetings of the Sub-Committee-III of the Public Accounts Committee (PAC) at Committee Room No. 2 | 02:00 PM: Meetings of the Sub-Committee-I of Public Accounts (PAC) (Cancelled) at Committee Room No. 2 | 04:30 PM: 1st Meeting of Sub-Committee of the S.C. on Information Technology and Telecommunication (REVISED-Change in Schedule & Time) at Committee Room of M/o Finance, Block-Q, Pak Secretariat, Islamabad |

Press Release Details

Share Print
Speaker and Acting Speaker Greetings to the Christian Community on Christmas
Tuesday, 24th December, 2019

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ڈائریکٹریٹ جنرل آف میڈیا

پریس ریلیز

اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر کی کرسمس کے موقع پر مسیحی  برادری کو مبارکباد۔

اسلام آباد ؛ 24دسمبر 2019: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی  برادری سے تعق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر جاری ہونے والے اپنے  پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دنیا میں امن ، محبت ،بھائی چارے اور برداشت کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حصرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ پیغمبراور رسول مانتے ہیں۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر حکومت اور پارلیمنٹ کے اقلیتوں کو آئین پاکستان اور قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق حاصل حقوق و مرعات کے تحفظ کے عزم کو دہرایا ۔

 

قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہا کہ حضرت عیسیٰ کا انسانیت سے محبت کا دائمی پیغام آج بھی دنیا میں امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک  کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے تمام مذہب کو ماننے والوں کے مابین اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔