Last Updated On: 28th February 2020, 02:52 PM
Home | Feedback | Advertisments | Careers | Downloads | Useful Links | FAQs | Contact Us 
The National Assembly has been summoned to meet on Monday, the 9th March, 2020 at 4:00 p.m. in the Parliament House, Islamabad |

Press Release Details

Share Print
Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi meets Speaker NA Asad Qaiser
Tuesday, 17th December, 2019

اسلام آباد ؛ 17دسمبر 2019: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن اور حکومت میں اس معاملے پر اتقاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کا انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ منگل کے روز اسلام آباد میں ہونے والی اپنی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گیا۔  ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  بھارت کے متنازعہ شہریت بل سے خطے پیدا ہونے صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔وزیر خارجہ  نے اسپیکر کی جانب سے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ  بھارت کے  متنازعہ شہریت بل کے اقدام نے خطے کو ایک نئی تشویش سے درچار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بھارت کے اصلی چہرے کو دنیا میں  بے نقاب کرنے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے اسپیکر کو الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے تقریر کے حوالے سے  اپوزیشنن سے ہونے والی اپنی  ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔دونوں راہنماؤں کا الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 اسپیکر نے کہا کہ الیکشن والے  معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھی جائے ۔  انہوں نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا کے لیے کہا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ باہمی مشاورت سے جلد حل کر لیا جائے گا۔