Last Updated On: 16th November 2019, 08:53 PM
Home | Feedback | Advertisments | Careers | Downloads | Useful Links | FAQs | Contact Us 
The National Assembly Session has been prorogued on Friday, the 15th November, 2019 |

Press Release Details

Share Print
Chairman Kashmir Committee expresses grief on the sad demise of Syed Abdul Rehman Gillani
Thursday, 7th November, 2019

(اسلام آباد،   7  نومبر ، 2019ء)؛  چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام  نے  سید عبداللہ گیلانی ، صدر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بڑے بھائی مرحوم سید عبدالرحمٰن گیلانی  کی  وفات پر ان  کی رہائش  گاہ پر  جاکر دعائے مغفرت کی۔ یاد رہے کہ مرحوم سید عبدالرحمٰن گیلانی گزشتہ ماہ دہلی میں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال فرما گئے تھے۔

                چیئرمین نے سید عبداللہ گیلانی سے تعزیت کے دوران مرحوم کی تعلیم اور آزادی کشمیر کی تحریک کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو بہت سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرےاور پسماندہ خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین