Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

The National Assembly Session has been prorogued on Monday, the 15th April, 2024 | In exercise of the powers conferred by clause (1) of Article 54 read with clause (3) of Article 56 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan, the President has been pleased to summon both Houses to assemble together in the Parliament House, Islamabad on Thursday, the 18th April, 2024 at 4:00 p.m.
Print Print

NA Standing Commitee on Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan meets

Monday, 16th October, 2017

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کا اجلاس

 

            قومی اسمبلی Ú©ÛŒ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کا 33 واں اجلاس چیئرمین  ملک ابرار احمد Ú©ÛŒ صدارت میں OLD PIPS HALL پارلیمینٹ لاجز ،اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔

2Û”          دوران اجلاس اپنے افتتاحیہ کلمات میں چیئرمین Ù†Û’ کمیٹی Ú©ÛŒ نئی ممبر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ Ú©ÛŒ شمولیت پر ان کوخوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش Ú©ÛŒ اور امید ظاہر Ú©ÛŒ کہ وہ کمیٹی Ú©ÛŒ کار روائیوں میں اپنی مکمل صلاحیتوں Ú©Û’ ساتھ بھرپور حصہ لیں گی۔ چئرمین Ù†Û’ مزید کہا کہ ہماری موجودہ میٹنگ کمیٹی Ú©ÛŒ گزشتہ میٹنگ اور سکردو / بلتستان ڈیویژنکے دورے کا تسلسل ہے جس میں ست پارہ ڈیم اور گلگت سکردو روڈ Ú©ÛŒ اہمیت اور ان سے متعلق مسائل Ú©ÛŒ نشاندہی Ú©ÛŒ گئی تھی  اور اس ضمن میں وزارت Ú©Ùˆ ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ متعلقہ اداروں سے مل کر تمام معاملات کا جائزہ لیں اور اپنی سفارشات اور پراگریس سے آئندہ میٹنگ میں کمیٹی Ú©Ùˆ آگاہ کریں۔ آج Ú©ÛŒ میٹنگ میں سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان Ù†Û’ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔  سیکریٹری وزارت  Ù†Û’ بتایا کہ کمیٹی Ú©ÛŒ ہدایات Ú©Ùˆ مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت اور واپڈا Ú©Û’ حکام Ú©Û’ درمیان ست پارہ ڈیم سے متعلق تمام مسائل Ú©Ùˆ ایک فریم ورک Ú©Û’ زریعے حل کر دیا گیا ہے اور آئندہ 6 ماہ Ú©Û’ اندر ست پارہ ڈیم پروجیکٹ مکمل طور پر گلگت بلتستان حکومت Ú©Û’ حوالے کر دیا جائے گا۔ جس پر  چیئر مین Ù†Û’ کمیٹی Ú©Û’ ارکان اور موجود افسروں Ú©ÛŒ کوششوں Ú©Ùˆ سراہا اور مزید ہدایت Ú©ÛŒ کہ اس سلسلے میں پیش رفت سے کمیٹی Ú©Ùˆ آگاہ رکھا جائے اور کسی قسم Ú©ÛŒ کوتاہی Ùˆ لا پرواہی سے گریز کیا جائے کیونکہ پراجیکٹ عدم توجہی Ú©ÛŒ وجہ سے پہلے ہی علاقے Ú©Û’ عوام کافی نقصان اٹھا چکےہیں اور ایک قومی اثاثہ زوال پزیر تھا۔

3.         ایجنڈہ آئیٹم نمبر 3 Ú©Û’ حوالے سے این ایچ اے Ú©Û’ نمائندے Ù†Û’  گلگت۔ سکردو  روڈ Ú©ÛŒ تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی  جس Ú©Û’ مطابق جولائی 2017   سےسڑک Ú©ÛŒ تعمیر کا باقائدہ آغاز ہو چکا ہے اور اس کا کنٹریکٹ فرنٹئیر ورکس آرگنائیزیشن Ú©Ùˆ دیا جا چکا ہے جو اسے 164 کلو میٹر طویل  Ø³Ú‘Ú©  31 بلین Ú©ÛŒ لاگت سے جولائی 2020 تک مکمل کر Ù„Û’ گی۔  انھوں Ù†Û’ مزید بتایا کہ اس سڑک Ú©ÛŒ چوڑائی 40 فٹ ہو Ú¯ÛŒ جس میں دونوں جانب 8 فٹ شولڈرز رکھے جائیں Ú¯Û’ جہاں ٹریفک 90 اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ Ú©ÛŒ رفتار سے سفر کر سکے گی۔ ممبران Ú©ÛŒ طرف سے سڑک Ú©Û’ ڈیزائن Ú©Ùˆ مزید بہتر بنانے Ú©Û’ لئے مفید تجاویز دی گئیں تاہم چئیر مین صاحب Ù†Û’ ہدایت Ú©ÛŒ کہ سڑک Ú©ÛŒ تعمیر میں تکنیکی مسائل Ú©Ùˆ مد نظر رکھنا چاہیے اور ترقی یافتہ  ممالک میں پہاڑی علاقوں میں بنائی جانے والی سڑکوں سے متعلق تجربات  اور  بین الاقوامی میعارات سے استفادہ اٹھانے Ú©ÛŒ ضرورت پر زور دیا۔  

4.         سیکریٹری وزارت کشمیر اور گلگت بلتستان  پیر بخش جمالی صاحب Ù†Û’  کمیٹی Ú©ÛŒ ہدایت پر رٹھوعہ ہریام  پل Ú©ÛŒ تعمیر Ú©Û’ سلسلے میں پراگریس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان Ù†Û’ پل سے متعلق اضافی تخمینے Ú©ÛŒ منظوری دے دی ہے اور چین Ú©ÛŒ ایک فرم سے سٹیل بریج بنوایا جا رہا ہے جو انشا Ø¡ اللہ مارچ 2018 تک مکمل ہو جائے گا۔ جس Ú©Û’ بعد اسے عام لوگوں Ú©ÛŒ سہولت Ú©Û’ لئے کھول دیا جائے گا۔ انھوں Ù†Û’ مزید نیلم ویلی میں نوسہری روڈ اور کرن بائی پاس سڑکوں Ú©ÛŒ جلد تعمیر سے متعلق کمیٹی Ú©ÛŒ طرف سے  ہدایات جاری کرنے Ú©ÛŒ سفارش Ú©ÛŒ جس پر چیئرمین Ù†Û’ ریمارکس دیے کہ اس سے متعلق فیصلہ Ùˆ سفارشات ہم اپنے آئندہ  مجوزہ اجلاس جو کہ آزاد کشمیر، نیلم ویلی میں ہو گا میں مکمل بریفنگ اور علاقے کا دورہ کرنے Ú©Û’ بعد کریں Ú¯Û’Û”

5.         اجلاس Ú©Û’ اختتام پر دہشت گردوں Ú©ÛŒ طرف سے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکے Ú©Û’ نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین، سپاہی جمعہ Ú¯Ù„ ØŒ سعید باز اور قادر خان  اس Ú©Û’ علاوہ گزشتہ ماہ سے  لائن آف کنٹرول پر بھارت Ú©ÛŒ طرف سے بلا اشتعال فائرنگ Ú©Û’ نتیجے میں  شہید ہونے والے سویلن اور فوجی جوانوں Ú©Û’ خاندانوں Ú©Û’ ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا اور ان Ú©Û’ ایصال ثواب Ú©Û’ لیے فاتحہ خوانی Ú©ÛŒ گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام اپنے تمام دشمنوں Ú©Û’ خلاف پاک فوج Ú©Û’ ساتھ Ú©Ú¾Ú‘ÛŒ ہے۔  جو دشمن Ú©Û’ ناپاک عزائم Ú©Ùˆ ملیا میٹ کرنے Ú©Û’ لئے پورے عزم Ùˆ حوصلے سے برسر پیکار ہیں۔

6.         آخرمیں چیئرمین صاحب Ù†Û’ ممبران اور افسران   جنہوں Ù†Û’ کارروائی میں شرکت Ú©ÛŒ اور بھرپور حصہ لینے  پر  Ø§Ù† کا شکریہ ادا کیا۔

7Û”         اجلاس میں کمیٹی Ú©Û’ ممبران: میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، چوہدری عابد رضا،  سردار ممتاز خان، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، جناب ناصر خان خٹک، جناب سید وسیم حسین، مولوی آغا محمد، جناب جنید اکبر، جناب خلیل جارج اور محترمہ شمس النساء   Ø§ÙˆØ± وزارت Ú©Û’ سیکریٹری اور اعلی افسران Ù†Û’ شرکت Ú©ÛŒ